محمد عربی صلی اللہ علیہ وسلم Muhammad-e-Arabi (PBUH)

PKR600.00
In stock
SKU
محمد عربی صلی اللہ علیہ وسلم

Title: Muhammad-e-Arabi (PBUH)

نام:محمد عربیﷺ

Author: Inyat Ullah Subhani

Publisher: Islamic Publications

Paperback:

Dimensions: 5.5x8.5

Pages: 304

Price: 300

Weight: 0.4  kgs

Hardcover

Dimensions: 6.5x9.5

Pages: 284

Price: 750

Weight:0.7 kgs

 

موضوع تفصیل وضاحت

رسولِ اکرمa کی حیاتِ طیبہ پر بے شمار کتابیں لکھی گئی ہیں اور لکھی جائیں گی۔ آپؐ کی ذات والا صفات اتنی جامع اور بزرگ وبرتر ہے کہ کسی ایک مصنف کے لیے یہ ممکن نہیں ہے کہ آپؐ کی حیاتِ طیبہ کے جملہ پہلوئوں کا احاطہ کر سکے۔ خود ہم نے اس موضوع پر نادر کتب (جلوۂ فاران مؤلفہ محمد عنایت اللہ سبحانی اور حیاتِ طیبہ  مؤلفہ ابو سلیم محمد عبدالحئی) شائع کی ہیں جو اپنے منفرد انداز اور افادیت کی وجہ سے ہر طبقے میں مقبول ہوئی ہیں۔ اس کے باوجود یہ خواہش ہمیشہ باقی ہی رہی کہ اس عظیم موضوع پر کچھ اور شائع کیا جائے اور اس سعادت میں جتنا بھی حصہ لیا جا سکتا ہے لیا جائے۔

الحمد للہ اب ہم محمد عربیؐ مترجمہ عنایت اللہ سبحانی صاحب…ایک ایسی کتاب شائع کر رہے ہیں جو اپنی سلاست وروانی اور اثر آفرینی میں نہایت بلند مقام رکھتی ہے۔ اس کا پہلا ایڈیشن ہندستان میں شائع ہوا، اور اب مترجم موصوف نے نظرثانی اور اضافوں کے بعد اس کو شائع کرنے کے لیے ہمیں مرحمت فرمائی۔ ہم ان کے شکر گزار ہیں کہ ہمیں اس سعادت میں حصہ لینے کا موقع فراہم کر دیا۔

کتاب جو کچھ ہے اس کا انداز ہ پڑھنے کے بعد ہو گا۔ ہم اس کو اپنے بلند معیار طباعت پر شائع کر رہے ہیں اور امید رکھتے ہیں کہ اس کو وہی قبولیت عام حاصل ہو گی جو اس کے شایانِ شان ہے۔

More Information
Language Urdu
a lighthouse